the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ایسے وقت جب ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے قریب ہیں، چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کا ’’معقول اور معروضی‘‘ جائزہ لے۔

ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس پر امریکہ کے ’ریپ‘ اور امریکی ملازمتیں چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لائی سے جب بدھ کو پوچھا گیا کہ کیا چینی حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ ٹرمپ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہوں گے تو انہوں نے اس بات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔




style="text-align: right;">مگر انہوں نے کہا کہ ’’یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے باہمی مفادات اور دونوں کی جیت پر مبنی نتائج امریکہ اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کے خدوخال تشکیل دے رہے ہیں اور دونوں کے مفادات پورا کر رہے ہیں۔‘‘

چین امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین کے وزیر خزانہ لو جیوی نے چینی درآمدات پر 45 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دینے پر ٹرمپ کو ’’غیر منطقی‘‘ کہا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنخوا نے کہا کہ ٹرمپ بنیادی اقتصادیات کے بارے میں ’’غلط‘‘ ہیں اور ان پر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے چین کے خلاف سخت بیان بازی کا الزام عائد کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.